قومی رہنمائوں کی جدوجہد کے طفیل آزاد ملک نصیب ہوا ، سلیم الدین قریشی

343
حیدرآباد: چیمبر آف اسمال ٹریڈرزکے صدر سلم الدین ، الطاف میمن ودیگریوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دعا کی جارہی ہے

 

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان ہمیں قومی رہنمائوں کی قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی سربراہی میں تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ وہ چیمبر سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ’’ یوم پاکستان‘‘ کے موقع پر اراکین جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنا ماضی یاد رکھتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں۔ اس وقت ہم غلامی کی زندگی گزار رہے تھے اور آج ہم آزادی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ حکمرانوںکی ناقبت اندیشی کے سبب پہلے یہ ملک دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا اور اْس کے بعد ایک پاکستانی قوم کی جگہ متعدد قوموں کا نعرہ لگایا گیا جبکہ ہم پہلے مسلمان اور بعد میں صرف اور صرف پاکستانی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ
تاجر برادری اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب سے سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، ندیم احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔