آئی ایم ایف کی بدولت ملک معاشی بحران سے دوچار ہے، امیر ہوتی

300

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پچھلے 3 سال میں کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کی بدولت ملک معاشی بحران سے دوچار ہے یہ ملک آئی ایم ایف کیلیے نہیں بنایا گیا، سلیکٹ ہونے سے قبل عمران خان نے جو وعدے کیے تھے وہ الٹے ہوگئے ہیں، سلیکٹڈ اور سلیکٹرز دونوں ملک و قوم پر رحم کریں۔ باچا خان مرکز پشاور میں ملگری استاذان خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دور حکومت میں بیرونی قرضوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، چینی، آٹا، بجلی، گیس، پیٹرول اور دواؤں سمیت تمام اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کے حساب سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔