بنوں‘ 4 دوستوں کی لاشیں ملنے کے بعد ورثا کا میتوں کیساتھ دھرنا

343

بنوں (آن لائن) بنوں میں شکار پر جانے والے 4 لاپتا دوستوں کی لاشیں ملنے کے بعد ورثا نے میتیں کے ساتھ دھرنادیا‘ آخری اطلاعات تک دھرنا جاری تھا۔ چاروں دوست شکار کے لیے گئے تھے اور 3 دن قبل ان کی لاشیں زمین میں دبی ہوئی ملیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی عمریں 14سے 18 سال کے درمیان تھیں جن میں سے ایک کو تیز دھار آلے سے قتل اور ایک کو فائرنگ کرکے جبکہ 2 کو پتھر مار کر قتل کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے‘ ایف آئی آر کے اندراج سے مطمئن نہیں ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔