شمالی وزیرستان میں پہلی باریوم پاکستان پر ریلی

275

بنوں(صباح نیوز)تاریخ میں پہلی بارملک بھر کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے ممبر ملک لیاقت علی وزیر کی سربراہی میں ریلی کا اہتمام کیا گیا ،سیکڑوں گاڑیوں کی شکل میں ریلی شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام سے نکلی اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی تحصیل میرانشاہ پہنچی جہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نصیر خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال اور تحصیلدار غنی الرحمن نے ریلی کا استقبال کیا ریلی کے شرکا سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے ممبر و سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قرارداد پاکستان کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ، ہم سب عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔