یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم اور صدرپاکستان کا پیغام

365

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ حق خودارادیت کےحصول کیلیے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نےہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلیے علیحدہ وطن کےقیام کا فیصلہ کیا ، ہمیں قائد اعظم کے اتحاد ، عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔

قرنطینہ سے جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں ، حق خودارادیت کےحصول کیلیے کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہناتھا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کورونا وبا کا سامنا کرنےکیلیے مضبوط رہنےکی ضرورت ہے،  آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف ، ترقی پسند ، خوشحال ریاست بنانے کےعزم کی تجدید کریں۔

دوسری جانب  صدر مملکت عارف علوی نے بھی یوم پاکستان کےموقع پر پیغام میں پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط اور خوشحال بنانےکے عزم کا اعادہ کیا ہے ، صدر مملکت کا کہناتھاکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلیے رواداری ، انسان دوست معاشرہ بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

صدر مملکت کاکہناتھا کہ آج کےدن ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھناچاہیے ، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نےسات دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے ، اقوام عالم کوغیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لینا چاہیے ، آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کےحق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔

صدر پاکستان نے کورونا وبا کاپھیلاؤ روکنے کیلیےاہم کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ، ایمان اور تنظیم کی مدد سےہم اپنی راہ میں آنے والےکسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔