چمن: لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا3افراد جاں بحق متعدد زخمی

507

چمن: لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں3افراد جاں بحق اور14افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز جیل کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا ہوتے ہی ریسکیوں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے فوری طبی امدا کے لیے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر  ناکا بندی لگادی گئی ہے،جس کے بعدتحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد لیویز جیل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں پولیس ایس ایچ او کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، مزید تحقیقات کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔