نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ میں مزید 2میچوں کا فیصلہ

403
نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے مین آف دی میچ فصیح الرحمن کو مہمان خصوصی ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی (اے پی پی ) چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچو ں کا فیصلہ ہوگیا۔ ایس کیوجی دبنگ اور ایس بی اے گروپ کی نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلیں،پہلا میچ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر ایس کیوجی اور لیگل لیجنڈکے درمیان کھیلاگیا،ایس کیوجی دبنگ نے لیگل لیجنڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔فصیح الرحمن کی تبا کن بولنگ4وکٹ اور34 رنز مین آف دی میچ قرار،لیگل لیجنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا 8.3 اوورز میں 79 رنزپر پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی کوئی کھلاڑی خاطرخواہ اسکور نہ کرسکا فصیح الرحمن نے 7رنز دیکر 4تسلیم عارف کے صاحبزادے عنان عارف نے 15 رنز دیکر 3 وکٹ حاصل کی، جواب میں ایس کیوجی نے بینہ کسی نقصان کے مطلوبہ اسکور مکمل کیا فرحان رفیق نے 7 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 40 فصیح الرحمن نے 4 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔دوسرا میچ لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پر ایس بی اے اور آئی ایف آر جی یونائٹیڈکے درمیان کھیلاگیا،ایس بی اے گروپ نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا اس میچ کے مین آف دی میچ راحیل شیخ قرار پائے،آئی ایف آرجی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 122 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ پر مجبور کردیا، زیشان صدیقی نے 2 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 34 گیندوں پر 37 رنز عارفین اقبال نے 2چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 23 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ افتخار اعوان نے 28 رنز دیکر تین وکٹ عدیل ناصر میرنے 16 رنز دیکر اور فیضاں رضی نے 18 رنز دیکر 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ایس بی اے گروپ نے 14 اوورز میں چارکھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہد ف پورا کیا،راحیل شیخ نے 5 چوکوں3 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 52 رنز افتخار اعوان نے ایک چھکے ایک چوکے کی مدد سے 20 گیند وں پر 20 رنز بنائے،جبکہ ایم نعیم، سلمان رفیق، حرعباس، ناصر جمال نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔