نئے ایئر چیف کی کمان میں پاک فضائیہ نئی بلندیوں کو چھوئے گی، آرمی چیف

395

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی،جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ آپ کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔