فرانس میں مسلمانوں کیلئے حالات مزید سنگین، مرغی حلال کرنے پر پابندی عائد

412

پیرس:فرانس میں مرغی کو حلال طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی حکومت نے ملک میں مرغی کو حلال طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا اطلاق جولائی 2021 سے ہوگا، حکومتی فیصلے پر مسلم رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں قائم مساجد کے ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی وزارت زراعت اور خوراک کی جانب سے مرغیوں کے ذبح پر پابندی کے فیصلے سے ملک میں موجود مسلمانوں کے لیے منفی تاثر ابھرے گا تاہم متعلقہ وزارت کو فیصلے پر خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مرغیوں کو حلال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر فرانس میں موجود مسلم برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں مذہبی تعلیمات پر آزادی کے ساتھ عمل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔