اسرائیل کی مزید آبادکاری، سعودی عرب اور کویت کی مذمت

332

سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی آبادکاری میں توسیع کی مذمت کی ہے جبکہ کویت نے اقوام متحدہ سے اس قبضے کو فلسطینیوں کے استحصال کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران سعودیہ کے مستقل نمائندے عبد العزیز الواصل نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل کے ایجنڈے کے ساتواں نکتہ سارے نکات میں سب سے اہم ہے کیونکہ یہ فلسطین میں اسرائیلی قبضے کی خلاف ورزیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کا احتساب کیا جائے۔

سعودی عرب نے آرٹیکل سیون سے کچھ ممالک کے مسلسل بائیکاٹ پر اظہار افسوس بھی کیا۔

الوصیل نے فلسطینی مقاصد کی اہمیت اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع پر زور دیا جو کہ عرب امن اقدام کی پاسداری اور 2002 میں عرب ممالک کے ذریعہ اپنائی گئی قرارداد کی تصدیق کرتا ہے۔

دوسری جانب کویت نے اقوام متحدہ سے قانونی میکانزم کو متحرک کرنے ک مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اسرائیلی قبضہ کو فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرا سکے۔