آئی ایس پی آر کی23مارچ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہدایات

300

راولپنڈی : یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، 23مارچ کی پریڈ میں حصہ لینے والوں کو بائیوببل میں رکھا ہے۔

پاک فوج کی شعبہ تعلقاقت عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23مارچ کوپریڈ دیکھنے آنے والوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا،ماسک کے بغیر پریڈ ایونیو میں داخلے کی اجازت نہیں۔

آئی ایس پی آر  کا مزید کہنا تھا کہ پریڈ میں شریک ہونے کے لیے ضروری ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے  ایک دوسرا کاخیال رکھیں، پریڈ کے دوران سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔