پاکستان پوسٹ کی 42 لاکھ اکائونٹس سے رقوم نکلوانے کی اجازت

124

پشاور (آن لائن) پاکستان پوسٹ نے فیٹف کی شرط کے باعث ملک بھر کے 3200 ڈاکخانوں میں 42 لاکھ آرڈنری اور اسپیشل سیونگ منجمد اکائونٹس سے اکائونٹس ہولڈرز کو رقوم نکلوانے کی اجازت دے دی جبکہ ان اکائونٹس میں رقوم جمع کرانے پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے‘ اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کر دیاگیا ہے‘ پاکستان پوسٹ نے گزشتہ ماہ ان تمام اکائونٹس کو منجمد کر کے انہیں ملک بھر کے قومی بچت مراکز میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب تک صرف 15سے20 فیصد اکائونٹس ہی ٹرانسفر کیے جا سکے ہیں۔ اکائونٹس ہو لڈرزنے اکائونٹس منجمد کرنے کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔