آرمی چیف سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

383

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سری لنکن چیف آف ڈیفنس نے خطے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سلوا کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی کمانڈر جنرل سلوا نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین  نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ملاقات کی ، جس میں  باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور خاص طور پر افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ  تعاون بڑھانے  سے متعلق بھی گفتگو کی،دونوں سربراہان نے باہمی تعاون بڑھانے اور خطے میں قیام امن کیلئےکوششوں  میں اضا فے پر اتفاق کیا۔

آرمی چیف نے  کہا کہ پاکستان برادر ملک بحرین  کیساتھ مضبوط سفارتی  ، معاشی اور دفاعی تعلقات کو بڑی  اہمیت دیتا ہے جبکہ معزز مہمان نے علاقائی  امن و استحکام  کے لیے پاکستان کے  مثبت کردار کو سراہا۔