اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا

328
مقبوضہ بیت المقدس: سلوان قصبے کے رہایشی سگے بھائی خالد اور منیر عباسی مسماری کا اسرائیلی نوٹس ملنے کے بعد اپنے مکان خالی کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے فلسطینی نوجوان کو اپنا مکان خود مسمار کرنے پر مجبو کردیا۔ بیت المقدس کے علاقے سلوان کے رہایشی سیف عبداللطیف کو قابض حکام کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ، جس میں حکم نہ ماننے کی صورت میں بھاری جرمانے کی دھمکی دی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ مکان غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ادھر صہیونی حکام نے سلوان ہی کے رہایشی سگے بھائی خالد اور منیر عباسی کو بھی اسی طرح کا نوٹس جاری کیا ،جس کے بعد وہ اپنا مکان خالی کرنے پر مجبو ہوگئے۔ واضح رہے کہ صہیونی بلدیہ فلسطینی باشندوں کو کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں دیتی۔