پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ

431

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان بالا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پاس کُل 21 سینیٹرز ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹرز شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے پیپلز پارٹی کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے پاس 2، 2 نشستیں ہیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی 25 سینیٹرز کے ساتھ درخواست نامزدگی جمع کرائے گی۔

سینیت الیکشن 2021 میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی دی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار ڈاکٹر حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے نامزد کیا گیا مگر صادق سنجرانی یوسف رضا گیلانی کو شکست دے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔