اورنگی ٹاؤن مارکیٹ ایسوسی ایشنز کی ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سے ملاقات

414

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے اورنگی ٹاؤن کی مارکیٹ ایسوسی ایشنز کی ایک میٹنگ بلائی جس میں امن و امان سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  میٹنگ میں  ڈی سی نے تاجروں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی، میٹنگ میں لطیف روبا موبائل مال کے صدر نعمان خان بھی شریک ہوئے اور ڈی سی ویسٹ کے اقدامات کو سراہا، نیز تاجروں کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 دریں اثناء نعمان خان نے گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کے ساتھ  پیش آئے دہشت گردی کے واقعے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے، یہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔