بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

781

دہلی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار گروپ کیپٹن ہلاک ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں فضائیہ کے مگ21 طیارے نے وسطی انڈیا میں ائیر بیس سے ٹریننگ مشن کے لیے اڑان بھری تھی کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ نے مگ 21 طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں گروپ کیپٹن اے گپتا ہلاک ہوئے ہیں ۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ کیپٹن گپتا ہلاک ہوا ہے اور جہاز تربیتی پرواز پرتھا اور لینڈنگ کے دوران یہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔