نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کرلیا

343

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

نیب نوٹس کے مطابق مریم نواز سے 2008 میں 1 کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار شئیرز منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نوٹس میں ہوچھا گیا ہے کہ ایک کروڑ 15 لاکھ شیئرز خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟

نیب نوٹس کے مطابق 3 غیر ملکی شخصیات کے ساتھ معاہدوں کی اصل دستاویزات ہمراہ لائیں۔ دوران ریمانڈ آپ غیر ملکی افراد سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں تھیں۔ 23 اور 31 جولائی 2019 کو بھی شیئرز کی خرید وفروخت سے متعلق جواب نہیں دے سکیں۔

مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں 2 مارچ کو صبح 11 بجے بھی نیب طلب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل جاتی امرا میں اراضی خریدنے کے معاملے میں نیب لاہور نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تاہم وہ ایک گھنٹہ نیب آفس کے باہر انتظار کے بعد واپس چلی گئیں تھیں۔ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد جب مریم نیب آفس پہنچیں تو آفس کا گیٹ بند تھا اور مریم نواز کو اندر جانے نہیں دیا گیا تھا۔