امریکا: رہائشی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

377

امریکی کے جنوبی فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی فلوریڈا کے ایک رہائشی علاقے میں چھوٹا طیارہ آسمان سے گرتے ہوئے سڑک پر چلتی ایک گاڑی سے ٹکرا گیا اور ایس او وی کے ساتھ ٹکرا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جب ہوائی اڈے کے قریب طیارہ نیچے گر رہا تھا تو طیارہ ایک ایسی یو وی گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں ایک خاتون اور ایک نو عمر لڑکا موجود تھے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد میں یہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ طیارے میں موجود 2 مسافر جہاز کے تباہ ہونے پر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔