ایڈمرل محمد امجد خان کی بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات

402

اسلام آباد: پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمد امجدخان نیازی سرکاری دورے پر بحرین پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، جس کے بعد انہوں نے بحرین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے بحرین کا سرکاری دورہ کیا ہے جبکہ رائل بحرین نیول فورس کے ہیڈ کوارٹرز آمد پرسربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نیول چیف کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی بحرین ڈیفنس فورسز کےکمانڈر ان چیف سے ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ نیول چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز،کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، دو طرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نےعلاقائی سمندری تحفظ کیلئےپاک بحریہ کےکردار پر روشنی ڈالی، میزبان حکام نے بحری امن واستحکام کیلٸے پاک بحریہ کی کاوشوں کوسراہا، ملاقات میں نیول چیف کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعداد کار پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف نے ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں بحری،سیکیورٹی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دےگا۔