سکھر ،مولانا حزب اللہ جکھرو کا اظہار تعزیت و عیادت

117

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرونے نصیر آباد میںمستری عبدالحمید شیخ کے والد کی وفات پرانکے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔ امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری اور ہزار خان لاشاری بھی ہمراہ تھے۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی ۔ علاوہ ازیں انہوںنے گوسڑجی جا کر جماعت اسلامی گوسڑجی کے امیر غلام محمد شیخ سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے رکن جماعت حزب اللہ شیخ جو کا بیمار ہیں ان کی عیادت کی۔انہوںنے صحت کاملہ کیلیے دعا کرائی ۔