آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا لاہور کور کا دورہ

381

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے لاہور کور کا دورہ کیا، جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ  کوفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں  پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے دورے کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت  اور درپیش چیلنجز کا موثر جواب دینے کےلئےصلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔

دوسری جانب رینجرز نے پنجاب پولیس اور سول انتظامیہ  کے ساتھ مل کر  راجن پور کےکچے کےعلاقوں میں مفت طبی کیمپ لگائے جہاں 500 سے زائد مریضوں کا علاج  کیا گیا۔  اس موقع پر 800مستحقین میں  راشن بیگز  تقسیم کئے گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد بچوں کو تحائف اور 30  خواتین کوسلائی مشینیں دی گئیں۔