وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا مسئلے کے حل کے لیے متحد

272

بنوں (صباح نیوز) شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز نے مسئلے کے حل کے لیے ایکا کرلیا، آئی ڈی پیز کی واپسی باعزت طریقے سے یقینی بنائی جائے راشن اور امداد کو بحال کیا جائے۔ اس سلسلے میں فضل قادرپارک میں آئی ڈی پیز کا قومی جرگہ چیف آف شمالی وزیرستان ملک نصر اللہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک شاہ نواز خان وزیر، آئی ڈی پیز کے مشر ملک رحمت اللہ وزیر،سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی و دتہ خیل کے مشر ملک نیک عمل خان وزیر و دیگر کہاکہ 7 سال گزرگئے ہیں لیکن اب تک آئی ڈی پیز کی واپسی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئی ڈی پیز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کئی ماہ ہونے کو ہیں کہ راشن اور امدادی رقم بند ہے، آئی ڈی پیز کا اب کوئی دوسرا طریقہ نہیں ہے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی، راشن اور امداد رقم کی بحالی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سراپا احتجاج ہوں گے۔