غیر جمہوری مداخلت ختم کیے بغیرملکی استحکام ممکن نہیں‘ رانا ثنا اللہ

122

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کی مداخلت ختم کیے بغیر جمہوری و ملکی استحکام ممکن نہیں‘ سینیٹ میں اکثریت کو اقلیت میں بدل کر جمہوریت و آئین کی نفی کی گئی۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹرز نے ووٹ ضائع نہیں کیے‘ سنجرانی کی جیت کے لیے7 ووٹ کو ضائع قرار دیا گیا ہے‘ پریزائیڈنگ آفیسراورسیکرٹری سینیٹ اس سازش میں ملوث ہیں‘ عدالت سے100 فیصد انصاف ملنے کی اُمید ہے۔