اے این پی سربراہ اسفندیار ولی بھی کورونا کا شکار ہوگئے

358

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے سربراہ اسفندیار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان اے این پی ثمر بلو کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر اسفندیار ولی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد اسفند یار ولی خان کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید ہوتی جا رہی ہے۔گزشتہ روز اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 5سے 6فیصد ہو چکی ہے۔