نیب کا مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ، ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت  کیلئے مقرر

326

لاہور:نیب نے مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کےلیےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت دائر کردی گئی۔

میڈیار پورٹس کے مطابق ہائی کورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا، نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ہیں اور وہ  اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

نیب کا مزید کہناتھا کہ مریم نواز نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں، جب مریم نواز نے  نیب نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ مطلوبہ ریکارڈ بھی فراہم  نہیں کیا تو 11 اگست 2020 کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا  لیکن مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نیب آفس پر حملہ کروایا۔