اسرائیلی فوج کی فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کی ویڈیو وائرل

285

اسرائیلی فوج کی معصوم فلسطینی بچوں کو زبردستی حراست میں لینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بین وائٹ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اسرائیلی فوج کے اہلکار معصوم فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو کے مطابق جب فوجی اہلکار بچوں کو گرفتار کر کے لے جارہے تھے تب ایک لڑکے نے اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ فوجی اہلکاروں نے لڑکے کوپکڑ کے پیچھے کی جانب دھکا دے دیا۔

https://twitter.com/benabyad/status/1369668471043284993?s=20

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی بچے مقبوضہ مغربی کنارے ایک میدان میں کھیل رہے تھے۔ بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کُل پانچ بچوں کو گرفتار کیا گیا، انہیں قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کر کے تفتیش کی گئی۔ پانچ گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پانچ میں سے دو بچوں کو اس شرط پر رہا کیا گیا کہ انہیں کسی بھی وقت تفتیش کے لیے دوبارہ بلایا جاسکتا ہے۔