پی ڈی ایم کے حامیوں نے 7ووٹ بدنیتی سے خراب کیے، پریذائیڈنگ افسر

414

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہارنے کےاور کیا کہہ سکتی ہے،سارے دن کی کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا،لگتا ہےکہ ان کے حامیوں نے 7ووٹ بدنیتی سے خراب کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظفر حسین شاہ نے کہا  کہ قانون کے مطابق نام کے سامنے مہر لگانا پڑتی ہے،اپوزیشن حق میں فیصلہ نہیں سمجھتی  تو عدالتیں کھلی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ صدر مملکت نے مجھے آئین کے تحت لگایا،صدر مملکت ہی کسی ممبر کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کرتاہے۔