ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں بہتری

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت157.15روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 157.30روپے برقراررہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 185.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر 189 روپے ہوگئی جبکہ1.30روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید217روپے سے بڑھ کر218.30روپے اور قیمت فروخت 219 روپے سے بڑھ کر220.30روپے ہوگئی۔