این ڈی سی ٹیک اور پی ٹی سی ایل کے مابین معاہدہ پر دستخط

351
قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل ندیم خان اور سی ای او این ڈی سی ٹیک عمارہ مسعو د معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کلاوڈ پر بینکنگ کی خدمات کی فراہمی کے لیے Temenos (تیمونوس)کے علاقائی ایوارڈ یافتہ شراکت دار NdcTech (این ڈی سی ٹیک) کے ساتھ ایک شراکت داری قائم کی ہے ۔ندیم خان، قائم مقام سی ای او اور گروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ ، ضرار ہشام خان ، چیف بزنس سروسز آفیسر،پی ٹی سی ایل،سعد مظفر وڑائچ، گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر ( آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور عمارہ مسعو د، سی ای او اور صدر، NdcTech (این ڈی سی ٹیک) اور دونوں کمپنیوں کے دیگر سینئر حکام نے کراچی میں منعقدہ دستخطی تقریب میں شرکت کی۔