تیونس: ساحل کے قریب دو کشتیاں غرقاب، 39 افراد ہلاک

237

متعدد افریقی ممالک سے نقل مکانی کرنے والی دو کشتیاں تیونس کے ساحل کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 39 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 165 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کے مطابق تارکین وطن پیر کی رات دو کشتیوں میں ساحلِ سمندر سے سوار ہوئے تھے تاکہ وہ غیرقانونی طور پر یورپ میں داخل ہوں لیکن کشتی سفاکس شہر کے قریب پہنچ کر ڈوب گئی۔

سفاکس کے شہر کے ساحل پر تیونس کے ساحلی محافظوں نے کشتی کو دیکھ لیا۔ تیونس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ساحلی محافظ نے 165 تارکین وطن کو بچایا ہے جبکہ 39 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نیشنل گارڈ کے ترجمان حسیم ایڈن جبلی نے متنبہ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار بچوں سمیت ان میں نو خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔