پی ٹی آئی کے لوگ قلابازیاں کھا رہے ہیں، مرتضیٰ

161
crime in Karachi

کراچی (آن لائن) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں ملاقاتیں سب سے ہوسکتی ہیں ، ایم کیو ایم سے کل سینیٹ چیئرمین کے لیے ووٹ مانگنے گئے تھے مگر قلابازیاں تو پی ٹی آئی کے لوگ کھا رہے ہیں، ووٹ خریدنے والے کو ٹکٹ دے کر اور ٹکٹ واپس لے کر آزاد الیکشن لڑوا کر پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔ تقریب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما باتیں شفافیت کی کرتے ہیں مگر مقصد صرف عمران خان کا اقتدار ہے۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والے سینیٹ چیئرمین کا الیکشن کس حیثیت سے لڑ رہے ہیں۔سینیٹ میں حکومتی اراکین کی تعداد اپوزیشن سے کم ہے۔ کھاد کی قیمت میں اضافہ ہوگا تو لامحالہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ کمشنر اسلام آباد تو وفاق کا ہے وہاں مرغی کے گوشت کی 5سو روپے کلو ہو چکی ہے جب وفاق میں قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی خود بخود کم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شفافیت پر یقین نہیں کرتی گزشتہ روز شبلی فرازکا بیان تھا کہ وہ سینٹ چیئرمین کی سیٹ کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کو شبلی فراز کے اس بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کےلیے پوری دنیا میں شمسی توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے جامعہ کراچی میں مسائل کا حل بھی تلاش کیا جارہا ہے ۔