بدعنوان عناصر کیخلاف کوششیں تیز کردیں، چیئرمین نیب

169

اسلام آباد)اے پی پی(چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوششوں میں تیزی لایا ہے، اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کی کوششوں سے ہی اس خواب کو یقینی بنایا جا سکتاہے ۔ بدھ کو اپنے بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جو کہ ملک ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ یافرد سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب افسران کو قانون کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی اور کرپشن کا خاتمہ قومی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب سارک کے تمام ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان اور چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، دونوں ملک سی پیک منصوبوں کے تحت پاک چین معاشی روابط میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔