این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی تاریخ تبدیل

445

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابات کے انعقاد کو  شفاف بنانے  اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لئے پولنگ کی تاریخ  18 مارچ  سے بدل کر 10 اپریل 2021 بروز ہفتہ مقرر کردی ۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابات کے انعقاد کو شفاف بنانےاور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لئے پولنگ کی تاریخ جو کہ 18 مارچ 2021 مقرر تھی تبدیل کردی ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے کمیشن کی توجہ مبذول کروائی گئی کہ چونکہ تمام ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے تعینات شدہ افسران کو انتظامی صورتحال سمجھنے میں اور مکمل قابو کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔

لہذا کمیشن نے غور وخوض کے بعد یہ ہدایات جاری کی کہ حکومت پنجاب مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوراً تعینات کرے اور فیصلہ کیا کہ این اے 75 ڈسکہ سیالکوٹ پر اب پولنگ 10 اپریل 2021 بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی۔