آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےغیرملکی کرکٹرزکی ملاقات

265

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےغیرملکی کرکٹرز سے ملاقات کی، آرمی چیف  نے غیرملکی کرکٹرزکی عالمی کرکٹ کوپاکستان میں لانےکی تعریف کی۔

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کرکٹرز کےوفدنےپاکستان کےمختلف علاقوں کےدورے کےتجربات آرمی چیف سےشیئرکیے،آرمی چیف نےپی ایس ایل کے  جلددوبارہ آغاز کی امیدظاہر کی۔

 آئی  ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےپی ایس ایل کی کامیابی اورترقی پر کرکٹرزکومبارکباددیتے ہوئے کرکٹرزکی امن کےسفیرہونےپر تعریف کی،آرمی چیف سےملاقات میں پشاور زلمی کے مالک جاویدآفریدی بھی موجود تھے۔