لاڑکانہ سے غائب ہونے والی سرکاری گندم برآمد

398

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں غائب کی گئی ایک کروڑ روپے مالیت کی سرکاری گندم برآمد کر لی گئی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گندم کھلی مارکیٹ میں کرپشن کے ذریعے فروخت کی گئی، سرکاری گندم کی 25ہزار7سو 99 بوریاں محکمہ خوراک کے گودام میں چھپائی گئی تھیں۔

سرکل افسراینٹی کرپشن امان اللہ راجپر کے مطابق لاڑکانہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرکی شکایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں گذشتہ روز وگن روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام پر چھاپہ ماراگیا جہاں مجموعی طور 25 ہزار 799 بوری گندم غائب ہونے کا سراغ لگا لیا گیا۔گندم کی بوریوں کا شمار رات گئیتک جاری رہا۔

رپورٹ کےمطابق یہ گندم کھلی مارکیٹ میں کرپشن کے ذریعے فروخت کی گئی ہے۔ گودام کیپر اور دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیاجارہاہے۔غائب کی گئی گندم کی مالیت اندازا ایک کروڑ روپے ہے۔ مارکیٹ کیان تاجروں کابھی پتہ لگانیکی کوشش کی جارہی ہیجنہوں نیغیرقانونی طورپریہ گندم خریدی ہے۔