سکھر ،کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ

105

سکھر( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان کی جانب سے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں سکھر پریس کلب میں ظہرانہ دیا گیا ، تقریب میں کیپ کے نومنتخب چیئرمین عرفان کھوسہ ، سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر ، ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو سمیت صحافی رہنماؤں اورخیرپور،ڈہرکی،پنو عاقل،گھوٹکی،رانی پور روہڑی،نو شہرو فیروز و دیگر علاقوں سے کیبل آپریٹربھی موجود تھے۔تقریب میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان و دیگر صحافی رہنماؤں کی جانب سے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان ( رجسٹرڈ ) کا چیئرمین منتخب ہونے پر عرفان علی کھوسہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کا ہار پہنائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر میڈیا انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیبل آپریٹر اور صحافتی شعبہ ایک دوسرے کیلیے کڑی ہیں ، ان کے درپیش مسائل کیلیے صحافی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کریں گے ، ہم امید کرتے ہیں کہ کیپ کے نومنتخب چیئرمین شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوںکے کیبل آپریٹر کو دریش مشکلات سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر کیپ کے نومنتخب چیئرمین عرفان علی کھوسہ نے صحافی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔