پنجاب میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز

280

پنجاب میں برزگ شہریوں کو انسداد کورونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔ ویکسینیشن کے لیے سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوچکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لیے سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ ویکسی نیشن سینٹرز پر بزرگ شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا ویکسین صرف ہیلتھ اور فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی گئی۔ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین مکمل ہونے کے بعد عام شہریوں کے لیے ویکسین دستیاب کردی جائے گی۔