چینی اور گندم کی درآمد کیلیے دوبارہ ٹینڈرز جاری

184

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی اور گندم کی درآمد کیلیے دوبارہ ٹینڈرز جاری کر دیے۔

چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق چینی اور گندم کی درآمد کیلیے انٹرنیشنل ٹینڈرز جاری کیےہیں،50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر دوبارہ جاری کیا گیا۔

چیئرمین ٹی سی پی ریاض میمن کا کہنا ہے کہ چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے درآمد کی جا رہی ہے  50 ہزار میٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈر منہگی بولی ملنے کے باعث منسوخ کیا گیا۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی درخواست پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا گیا  تھا اور گندم کے پہلے ٹینڈر میں منہگی بولی موصول ہوئی تھی جس کی وجہ سے گندم کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔

گندم کی درآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے گندم شپمنٹ ونڈو کے تحت درآمد کی جائے گی۔ گندم جولائی میں پاکستان پہنچےگی ، ذخائر کے لیے منگوائی جا رہی ہے۔

چینی کے ٹینڈر میں کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی 90 روپے فی کلو میں پڑ رہی تھی، ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 540.10 ڈالر فی میٹرک ٹن  موصول ہوئی تھی، ٹی سی پی کو گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم 332.50 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔