جامعہ کراچی میں سالانہ کتب میلے کا آغاز

1038

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت جامعہ کراچی میں  سالانہ کتب میلا  سجادیاگیا ، جس کا افتتاح  شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں تین روزہ کتب میلے کا آغاز ہوگیا، طلبہ وطالبات نے شرکت کرکے کتب میلے سے استفادہ حاصل کیا، جامعہ کراچی کے سالانہ کتب میلے کا شمار شہرقائد کی بڑی تقریبات میں ہوتاہے۔

ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اسلامی جمعیت طلبہ کے کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ میں منتظمین کو اس تقریب کے کامیاب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی لگن و محنت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، اس دنیا کائنات کی سب سے بہترین کتاب قرآن مجید ہے جو ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔

شیخ الجامعہ  کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں پورے سال ہی مختلف سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں مگر سالانہ کتب میلے کی سرگرمی ان تمام میں سب سے اہم اور شاندار ہوتی ہے۔