جنرل نکلس پیٹرک کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

483

راولپنڈی: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکلس پیٹرک کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنرل نکلس نے باہمی دفاعی،سیکیورٹی تعاون کے فروغ دینےپر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکلس پیٹرک کارٹر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون سمیت جیواسٹریٹجک ماحول پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل نکلس نے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور خطےمیں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

واضح رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادسے  ملاقات کی ، جس میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر میں ہوئی ، جس میں  علاقائی سلامتی امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں امریکی کمانڈرجنرل آسٹن اسکاٹ ملربھی موجود تھے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور جنرل قمر جاوید کی ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے ، زلمے خلیل زاد اور  جنرل آسٹن نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا تے ہوئے افغان امن معاہدے میں پاکستان کی تعریف کی۔