‘چینی عملے پر حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے’

326

رکن سندھ اسمبلی چئیرمین قائمہ کمیٹی ورکس اینڈ سروسز و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید کی لیاری میں سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے چینی عملے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں سید عبدالرشید نے کہا کہ غیر ملکی شہری کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی فوری واقع کا نوٹس لیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کریں۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل توجہ دلا رہا ہوں لیاری میں اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے مجھے بھی دھمکیاں دی جاتی ہیں کے کام نہ کرواور بس اپنی اسمبلی کی مدت پوری کرو، اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات لیاری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے چینی اہلکار جیکسن اور ایک شہری زخمی ہیں جن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔