جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ احتساب عدالت طلب

271

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر نامزد ملزمان کو 31 مارچ کو طلب کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ الزامات پر دائر ریفرنس میں طلب کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے ریفرنس میں نامزد تمام شریک ملزمان کو بھی طلب کرلیا۔

مراد علی شاہ اور خورشد انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں، تمام کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس پر نیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دور کردیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیوم پر مشتمل رکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔ رکارڈ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی رکارڈ کا حصہ ہیں۔