لاپتہ افراد کیس: عدالت جے آئی ٹی سربراہ اور پولیس افسران پر برہم

425

کراچی: لاپتہ افراد کیس میں عدم بازیابی پر سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی سربراپہ اور پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس نعمت اللہ نے کی ۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ شہری لاپتہ ہیں، جے آئی ٹی اور پولیس یہ پتہ نہیں لگا پائی  کہ وہ گئے کہاں؟ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے آج تک کیا ہی کیا ہے؟

جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی اور پی ٹی ایف افسران بس چائے پی کر واپس جاتے ہیں۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 12 اپریل کورپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کو شہریوں کو بازیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔