کورونا سے مزید 54 مریض انتقال کرگئے

242

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 54 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 54 مریض انتقال کرگئے جب کہ 353 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 16 ہزار 349 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 56 ہزار 823 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 956 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 126 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 436 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 51 ہزار 394 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 648 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 545 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 600 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 66 ہزار 503 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 167 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2522 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 118 اموات 69 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 976 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2 ہزار 331 ہے۔ اسلام آباد میں 511 اموات ہوچکیں۔ 43 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 121 جب کہ فحال کیسز کی 92 ہے۔ صوبے میں 201 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 828 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 626 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 729 ہے۔ آزاد کشمیر میں 313 اموات ہوچکیں۔ 9584 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 جب کہ فحال کیسز 4 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4853 مریض صحت یاب ہوئے۔