حکومتی و اپوزیشن ارکان نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں،مکیش چاﺅلہ

105

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش چاو¿لہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں لائی جاتی ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران کیا۔ ایک سوال کہ کسی دوسرے صوبے کی گاڑی کس طرح اس صوبے میں رجسٹرڈ
ہوسکتی ہے کیایہ ممکن ہے کہ دوسرے صوبے کی گاڑی وہاں سے چوری کرکے یہاں نئے نمبرسے رجسٹرڈ کرائی جائے کے جواب میں مکیش چاو¿لہ نے بتایا کہ یہ ممکن نہیں کہ دوسرے صوبے کی گاڑی یہاں دوبارہ رجسٹرڈ ہو اگراس صوبے سے این اوسی اورتمام تفصیلات دی جائیں تو یہاں پر رجسٹریشن ممکن ہے کراچی سے کشمورتک ہر شخص جہاں چاہے اپنی گاڑی رجسٹرڈ کراسکتا ہے یہ تو خریدارکی مرضی پر منحصرہے کہ وہ جہاں چاہے گاڑی رجسٹرڈ کرائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اجرک والی نمبر پلیٹ متعارف کرائی ہے تاہم یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے ہماری کوشش ہے کہ ایکسائز کے شعبے میں جدت لائیں۔