ہنگو، مختلف کارروائیوں میں41 جرائم پیشہ سمیت 70مشکوک افراد گرفتار

338

ہنگو (آئی این پی) ہنگو پولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 41 جرائم پیشہ سمیت 70 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونیوالوں میں 3 مجرم اشتہاری 15 منشیات فروش شامل ہے، گرفتار ملزمان سے 1 کلاشنکوف 1 رائفل، 1 بندوق، 6 پستول، 16 چارجرز، 465 مختلف بورکے کارتوس، 8220 گرام چرس، 236 گرام آئس، ایک بوتل شراب اور 117 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو پی ایس پی اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر سرکلز ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی پانچوں تھانوں، سٹی صدر دوابہ ٹل اور بلیا مینہ پولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران 41 جرائم پیشہ سمیت 70 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار افراد میں قتل، اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 3 مجرم اشتہاری شامل ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلاشنکوف، 1 رائفل، 1 بندوق، 6 پستول، 16 چارجرز، 465 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ منشیات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پولیس نے 15 منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر 8820 گرام چرس، 236 گرام آئس، ایک بوتل شراب اور 117 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ جدید موبائل سافٹ ویئرز وی وی ایس VVS اور سی آر وی ایس CRVS کی مدد سے 1230 مختلف گاڑیوں اور 1430 کے قریب مشکوک افراد کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر حساس مقامات اور رہائشی ہوٹلوں کی چیکنگ کا عمل بھی دہرایا گیا۔