ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا، شبلی فراز

171

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا، معاشرے کو مہذب بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ معاشرے کو مہذب بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے جبکہ خواتین کو معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ آج کا دن خواتین کے بلند مقام اور ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیے ہیں جبکہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔
فراز