رہی سہی کثر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکالیں گے، فواد چودھری

281

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہوگئی مزیدکثرچیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پوری کردیں گے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنے پیغام میں انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر 178 ممبران اسمبلی کے بھرپور اعتماد کے بعد اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہو گئی ہے۔ رہی سہی کثر سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں پوری ہو جائیگی۔ میڈیا مایوس سیاستدانوں کی بیان بازی سے نکلے اور کرونا پر توجہ دے جہاں ایک نئی لہر ہمارے لیے چیلنج بن رہی ہے، سیاست کر لیں گے پہلے اس بلاکو سنجیدہ لیں۔