بدین:انڈس اسپتال میں الخدمت ایمبولینس سروس کا افتتاح

516

بدین (نمائندہ جسارت)بدین الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے انڈس اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں مریضوں کی سہولیات کے لیے الخدمت ایمرجنسی ایمبولینس سینٹر کا افتتاح کردیا۔ افتتاح ڈی ایچ کیو انڈس اسپتال بدین کے ایڈمن ڈاکٹر اخلاق احمد نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد ،ڈاکٹر مہران سومرو الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع بدین کے ضلعی صدر عبداللطیف، جنرل سیکرٹری ایاز لطیف و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو انڈس اسپتال بدین کے ایڈمن منیجر ڈاکٹر اخلاق احمد نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس سینٹر کا افتتاح کرنے سے بدین ضلع میں ایمبولینس کی قلت ختم ہوجائے گی، بروقت ایمبولینس سروس سے مریضوں کو کراچی اور حیدرآباد پہنچانے میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سینٹر کا قیام بدین کے شہریوں کو علاج کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے ۔الخدمت فاﺅنڈیشن کی ٹیم کے انتہائی ممنون ہوں جنہوں ایسے حالات میں بدین کے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولیات فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین ہیڈ کوارٹراسپتال میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہو نے کے باعث زیادہ ایمبولینس کی ضرورت تھی جو الخدمت فاﺅنڈیشن نے پوری کردی۔